صدرِ پاکستان عارف علوی نے 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دیدی

0
119

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی انسانی بنیادوں کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

صدر عارف علوی نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے.