اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیورپول نے اپنے مقامی حریف ایورٹن کے خلاف پریمیئر لیگ کا ایک اہم میچ کھیلا جہاں اسے ایورٹن کے ہاتھوں 2-0 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس شکست نے لیور پول کے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے امکانات کو نقصان پہنچایا ۔
ایورٹن نے پہلے ہاف کے 27 ویں منٹ میں ہی جیراڈ برانتھویٹ کے ذریعے پہلا گول کیا، اور پھر ڈومینک کالورٹ لیون نے اس وقت ہیڈر کے ذریعے اسکور 2-0 کر دیاجب کھیل میں ابھی ایک گھنٹہ بھی مکمل نہیں ہوا تھا ۔ تاہم لیورپول کو بھی گول کرنے کے کچھ مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
اس نقصان کے باوجود، لیورپول اب بھی ٹیبل پوائنٹس پر لیگ لیڈرز، آرسنل سے صرف تین پوائنٹس پیچھے ہے۔
اس جیت نے جہاں ایورٹن کے شائقین کے لیے خوشی کا سماں باندھا ، وہیں اس جیت نے نے آرسنل اور مانچسٹر سٹی، جو ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہیں، کو بھی خوش کردیا۔
لیورپول کے کچھ کھلاڑی، جیسے ڈارون نونیز اور ورجل وین ڈجک، میچ کے دوران مایوس نظر آئے۔ لیورپول کوشش کرتا رہا، لیکن وہ جیتنے کے لیے زیادہ پراعتماد یا پرعزم دکھائی نہیں دے رہے تھے، ایسے لگ رہا تھا جیسے انھوں نے اس میچ میں اپنی شکست کو قبول کر لیا تھا۔