Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ، اسٹامفورڈ برج میں نکولس جیکسن کے دو گولز نے ...

پریمیئر لیگ، اسٹامفورڈ برج میں نکولس جیکسن کے دو گولز نے چیلسی کو اسٹینڈنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچا دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیلسی نےپریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم کو 5-0 سے شکست دی۔ اسٹامفورڈ برج میں چیلسی کی جانب سے نکولس جیکسن نے دو گول کیے ۔ اس جیت نے چیلسی کو سٹینڈنگ میں ساتویں نمبر پر جانے میں مدد دی، اب وہ چھٹے نمبر پر موجود ٹیم نیو کیسل سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہیں ۔

Jackson scores twice as Chelsea routs West Ham 5-0
Jackson scores twice as Chelsea routs West Ham 5-0

چیلسی نے حال ہی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر بہت سارے گول اسکور کیے ہیں، اسٹامفورڈ برج میں اس کے آخری چھ لیگ گیمز میں کل 22 گول ہوئے۔ چیلسی کے کوچ موریسیو پوچیٹینو نے کہا کہ گزشتہ سیزن مشکل تھا لیکن اس سیزن میں انہوں نے کافی بہتری کی ہے اور اپنے کھیلنے کے انداز میں اعتماد حاصل کیا ہے۔ وہ ہوم گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں۔

ہاف ٹائم میں چیلسی 3-0 سے جیت رہی تھی جب کول پامر نے 15 ویں منٹ میں تمام مقابلوں میں سیزن کا اپنا 26 واں گول کیا۔ کونور گالیگھر نے تیس ویں منٹ میں دوسرا گول کیا اور چھ منٹ بعد تیسرا گول نونی میڈوکے نے کیا۔

Chelsea in 'fight for Europe' after 5-0 win over West Ham
Chelsea in ‘fight for Europe’ after 5-0 win over West Ham

جیکسن نے 48 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول کیا، جس سے سیزن کے لیے ان کے کل گول 16 ہو گئے، جن میں ان کے آخری دو گیمز میں تین گول شامل ہیں۔ چیلسی کی یہ جیت جنوری کے بعد سے مسلسل دوسری لیگ جیت ہے۔

Nicolas Jackson's double seals emphatic win for Chelsea against West Ham
Nicolas Jackson’s double seals emphatic win for Chelsea against West Ham

ویسٹ ہیم کے ہارنے کا مطلب ہے کہ ان کے یورپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکان نہیں ہے۔ وہ اب نویں نمبر پر ہیں، چیلسی سے پانچ پوائنٹس پیچھے، ا ن کے اس سیزن میں صرف دو کھیل باقی ہیں۔

Premier League Standings
Premier League Standings

Latest articles

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

لوکاس برگوال کا شاندار گول، ٹوٹنہم کی لیگ کپ کے سیمی فائنل میں لیورپول کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول، جو پریمیئر لیگ میں...

ایران نے اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے...

More like this