پیپلز پارٹی کا مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ کے عہدے کیلئے منتخب کرنے کا اعلان
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سندھ پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہوں گے۔
بلاول نے کہا کہ اویس شاہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ “ہم ان سے اس عہدے کی ذمہ داری لینے کی درخواست کریں گے۔ لیکن اس بار ہمیں اپنے ہی ریکارڈ کو ہرانا ہے.