پی سی بی نےوہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ٹی ورلڈ کپ 2024 کی مایوس کن مہم کے بعد پاکستان مردوں کی ٹیم سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال آصف تاحال کمیٹی کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب اور رزاق سے اعتماد اٹھ گیا تھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا اثر نمایاں تھا اور انہوں نے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی۔
دریں اثنا، پچھلے کچھ عرصے سے ان کی رائے کو خاطر میں نہیں لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے منگل کو دو اہم ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے پاکستان کے وائٹ بال کے کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے کوچ جیسن گلیسپی سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پلان بنانے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے دو درجن سے زائد سابق اور موجودہ کرکٹرز سے ملاقات کی تاکہ ملک میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔