Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے تادیبی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی...

پی سی بی نے تادیبی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید کردی

پی سی بی نے تادیبی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے.

پی سی بی نے کہا کہ ‘کوئی تادیبی کمیٹی نہیں بنائی گئی اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے’۔

کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ‘کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانے کی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں’۔

مقامی میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ پاکستانی ٹیم کے دونوں غیر ملکی ہیڈ کوچز، وائٹ بال کرکٹ کے لیے گیری کرسٹن اور ٹیسٹ کے لیے جیسن گلیسپی نے پی سی بی کو سفارش کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں سے گریز کریں، تاکہ وہ آئندہ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرسکیں

پچھلے مہینے رپورٹس میں بتایا گیا کہ کوچز اور انتظامیہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہین آفریدی کے رویے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکایت کی تھی، یہ بات سامنے آئی ہے کہ آفریدی نے حقیقت میں یوسف کے ساتھ گرما گرم الفاظ کا تبادلہ کیا تھا تاہم بعد میں ان سے معذرت بھی کی تھی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments