Monday, January 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالفرنچ کپ ، فائنل میں پیرس سینٹ جرمین اور لیون آمنے سامنے...

فرنچ کپ ، فائنل میں پیرس سینٹ جرمین اور لیون آمنے سامنے ہوں گے

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے فرنچ کپ کے سیمی فائنل میں رینس کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اب پیرس سینٹ جرمین کا سامنا فرنچ کپ کے فائنل میں لیون سے ہو گا ۔

کیلیان ایمباپے نے فاتحانہ گول کیا۔ کھیل کے 40ویں منٹ میں ایمباپے کی شاٹ جال میں جا لگی۔ اس گول سے پہلے، ایمباپے کو پنالٹی کک سے گول کرنے کا موقع ملا کیونکہ وہ پنالٹی ایریا میں فاؤل ہو گئے تھے۔ تاہم، رینس کے گول کیپر سٹیو منڈاندا نے پنالٹی روک دی۔

ایمباپے کے گول نے (پی ایس جی) کی لیون کے خلاف فائنل میں جگہ محفوظ کر لی۔ اس جیت سے پی ایس جی کو اپنا 15 واں فرنچ کپ ٹائٹل جیتنے کا موقع ملا ہے۔ ایمباپے ، جو سیزن کے اختتام پر پی ایس جی چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں شامل ہو رہے ہیں، نے اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ایس جی دیگر ٹرافیوں کے لیے بھی مقابلے کی دوڑ میں ہے ، بشمول لیگ 1 ٹائٹل اور چیمپئنز لیگ جہاں کوارٹر فائنل میچ میں ان کا سامنا بارسلونا سے ہوگا ۔

Latest articles

فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایران نے چین میں ذخیرہ شدہ 30 لاکھ بیرل تیل نکلوا لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فنڈز اکٹھا کرنے...

عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم، وزارت خارجہ تعاون کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ...

بوروسیا ڈورٹمنڈ، چیلسی کے ڈیفنڈر ریناٹو ویگا سے معاہدہ کرنے کا خواہاں

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جرمن فٹ بال کلب بوروسیا...

اسلام آباد، سری نگر ہائی وے پرانٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر...

More like this