اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق برطانیہ ایتھلیٹکس میں پیرالمپکس کارکردگی کے انچارج ٹام پالسن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب عالمی چیمپئن شپ میں صرف دو ہفتے اور پیرا اولمپکس میں چار ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے
جیک بکنر، چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پالسن نے استعفیٰ دینے کا “مشکل فیصلہ” کیا، لیکن انہوں نے اپنی رخصتی کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ پالسن 2022 سے اس پوزیشن پر تھے،وہ انگلش انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹ میں اسی طرح کی پوزیشن سے آئے تھے۔
چیف ایگزیکٹیو بکنر نے پالسن کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم اب پالسن کی جگہ عبوری بنیادوں پر کیٹی جونز لیں گے، جو اس وقت تنظیم کے پیرا اولمپک پوڈیم کی مینیجر ہیں۔
بکنر کا خیال ہے کہ یہ عارضی انتظام کھلاڑیوں کی مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عالمی معیار کے پروگرام کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 مئی سے 25 مئی تک جاپان کے شہر کوبے میں ہو گی جبکہ پیرا اولمپکس 28 اگست کو پیرس میں شروع ہوں گے۔