Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان کے پہلوان محمد عبداللہ پیرس اولمپکس کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ...

پاکستان کے پہلوان محمد عبداللہ پیرس اولمپکس کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے استنبول روانہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کےپہلوان محمد عبداللہ جمعہ کو اپنے کوچ غلام فرید کے ساتھ 2024 پیرس اولمپکس کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ہوگئے ہیں ۔

عبداللہ کا مقابلہ اتوار (کل) کو اپنے 65 کلوگرام کے افتتاحی مقابلے میں تاجکستان کے کودیف عبدالمجید سے ہوگا۔ عبداللہ واحد پہلوان ہیں جو ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے چوٹی کے پہلوان محمد بلال (57 کلوگرام) چند روز قبل ٹریننگ کے دوران کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

عبداللہ، جنہوں نے ،حال ہی میں بشکیک میں منعقدہ ایشین چیمپئن شپ میں سینئر سطح پر بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف ) کے ایک سینئر عہدیدار نے ان کی صلاحیتوں کے متعلق دی نیوز کو بتایا کہ عبداللہ میں اپنے مخالفین کے خلاف سخت مزاحمت کرنے کی ہمت ہے۔

“وہ نوجوان ہے لیکن انتہائی باصلاحیت ہے۔میں نے اس کے وزن کے زمرے میں دوسرے لوگوں کو مقابلہ کرتے دیکھا ہےاور مجھے یقین ہے کہ وہ لڑائی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا،”اہلکار نے مزید کہا کہ ، پاکستان کے لیے کوالیفائنگ کا یہ آخری موقع ہے کیونکہ پاکستان نے پچھلے دو مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔”

گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان نے محمد انعام بٹ، محمد بلال اور عنایت اللہ کو سربیا میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں میدان میں اتارا لیکن یہ تینوں کلک کرنے میں ناکام رہے۔ یہ اولمپکس کا پہلا کوالیفائنگ راؤنڈ تھا۔ پہلوان، جو بغیر کوچ کے تھے، دو ہفتے کے مشترکہ تربیتی پروگرام سے بھی گزرے تھے جس کا اہتمام یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے کیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this