Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsپاکستان اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتہ نئے ریکارڈ قائم کر کے اختتام...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتہ نئے ریکارڈ قائم کر کے اختتام پذیر

Published on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 99 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق 9 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1158 پوائنٹس یا 1.19 فیصد اضافے کے ساتھ 98 ہزار 486 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 97 ہزار 328 پر بند ہوا تھا۔

بعد ازاں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور 11 بج کر 10 منٹ پر ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 57 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 99 ہزار 385 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1700 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا تھا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز 12 بج کر 19 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 813 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 96 ہزار 360 پر پہنچ گیا تھا جو بدھ کے روز 95 ہزار 546 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ سطح بنائی لیکن اختتام منفی ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 310 پوائنٹس پر کم ہوکر 95 ہزار 546 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔ تاہم 100 انڈیکس نے بدھ کے روز نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 711 بنائی۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 861 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح 96 ہزار 36 پوائنٹس بھی بنائی تھی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز حصص بازار میں 83 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا، جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہونے کے بعد پھر مثبت ہو گیا تھا۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 929 پر آ گیا تھا اور کاروبار کے دوران انڈیکس 95 ہزار 307 کی تاریخی بلندی پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ پیر کے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے سے 94 ہزار 995 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں پیر کے دن 76 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 12 ہزار 233 ارب روپے رہی۔

اسٹاک ایکسچینج ماہرین کا موقف:
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا تھا کہ بینچ مارک میں تیزی کی وجہ رٹیلائزر سیکٹر کی کارکردگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل) کے منافع کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور اس کے باعث سیاسی خدشات پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

اویس اشرف نے کہا تھا کہ جب لوگ موجودہ سیاسی بے یقینی صورتحال کی وجہ سے محتاط رہتے ہیں تو ادارے مقررہ آمدنی میں کمی اور میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بڑھتے اعتماد سے حوصلہ پا کر فعال طور پر اپنا ایکویٹی پورٹ فولیو بنا رہے ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی قیادت کھاد سیکٹر نے کی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ آج مارکیٹ میں تیزی پی آئی بی [پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز] کے منافع میں کمی کی وجہ ہے جب کہ فنڈز، انشورنس کمپنیاں، اور انفرادی سرمایہ کار بتدریج فکسڈ انکم انسٹرومنٹس سے ایکویٹی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...