Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان شاہینز نے پہلے وائٹ بال میچ میں این ٹی اسٹرائیک کو...

پاکستان شاہینز نے پہلے وائٹ بال میچ میں این ٹی اسٹرائیک کو ہرا دیا

ٕ پاکستان شاہینز نے پہلے وائٹ بال میچ میں این ٹی اسٹرائیک کو ہرا دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے اتوار کو گارڈنز اوول میں ناردرن ٹیریٹری (این ٹی) اسٹرائیک کے خلاف 4 وکٹوں کی شاندار جیت کے ساتھ ڈارون ٹور کے اپنے وائٹ بال لیگ کا آغاز کیا۔

ہدف(143) کا تعاقب کرتے ہوئے، شاہینز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے اوپنر حسیب اللہ کو صرف 2 رنز پر کھو دیا تھا لیکن گرین شرٹس نے تیزی سے واپسی کی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ( 30)، عثمان خان ( 20)، مبشر خان ( 32) اور محمد عرفان خان ( 21) سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

اس دوران کپتان محمد حارث کو میٹ ہیمنڈ نے صفر پر آؤٹ کیا۔

شاہینز اب 6 اگست کو اپنے اگلے وائٹ بال میچ میں بنگلہ دیش اے کا مقابلہ کرے گی۔

این ٹی اسٹرائیک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا شاہینز کی باؤلنگ لائن اپ نے انہیں صرف 142 رنز پر ڈھیر کر دیا جس میں جہانداد خان اور مبشر خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

جگدیشورا کوڈورو اپنی طرف سے 80 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے اور میٹ ہیمنڈ 22 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

شاہین گیند کے ساتھ شروع سے ہی سرفہرست تھے کیونکہ جہانداد نے 4، مبشر نے3 اور محمد عمران جونیئر اور فیصل اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments