Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • آج کے کالمز

اقتدار کی خواہش اور طاقت کا حصول ہی جنگ کی اصل وجہ

1 minute read
AdobeStock_281621133

اقتدار کی خواہش اور طاقت کا حصول ہی جنگ کی اصل وجہ

( تحریر: آمنہ امان )اقتدار کی خواہش اور طاقت کا حصول ہی جنگ کی اصل وجہ ہوتا ہے اپنی بات اور اپنے آپ کو صحیح منوانا اور دوسرے کو مطیع کرنا یہی ہابیل قابیل کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ تھی اور یہی آج تک کی ہر جنگ کی وجہ ہے۔

اسلحے اور ٹیکنالوجی کی نت نئی خوفناک ایجادات کے بعد اب ممالک کو کمزور کرنے کے لیے جنگ کی اک نئی قسم سامنے آئی ہے ففتھ جنریشن وار ۔محض افواہیں اڑائیں اور جھوٹ اتنی شدت سے پھیلا دیں کہ سچ لگنے لگے اس کا مقصد کسی ملک کی عوام کو تقسیم کرنا اور اتنی نفرتیں پھیلا دینا ہے کہ جب اتحاد درکار ہو وہ اک دوسرے پر الزامات میں مصروف ہوں۔ فرقہ واریت لسانیت اور صوباٸیت کا فروغ اس کے اہم اہداف ہوتے ہیں اور اداروں کے مابین نفرت پھیلانا بھی اس جنگ کا مقصد گویا ملک کے جڑیں اتنی کھوکھلی کر دی جائیں کہ اس کا انتظامی ڈھانچہ گرانے کے لیے اک ہلکا سا دھکا ہی کافی رہے شام لیبیا اور عراق اس کی حالیہ مثالیں ہیں۔

جنگیں لڑنے اور اس سے بچنے کے لیے ہر ملک دفاعی بجٹ مختص کرتا ہے اور اگر زرا بھی دہیان دیں تو دفاعی بجٹ بذات خود بہت سی جنگوں اور بغاوتوں کو جنم دیتا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی بجٹ کی حامل سوکالڈ سوپر پاورز کے سالانہ بجٹ کا اور خراجات کا تقابل کریں تو انسان ورط حیرت میں گم ہوجاتا ہے کہ یہ کیا گورکھ دھندا ہے۔

امریکہ یا چائنہ کا دفاعی بجٹ ہی دیکھ لیجیے کیا اس میں لاکھوں کی آرمی کی تنخواہیں یونیفارمز کھانا پینا رہائش پینشنز دفاعی آلات کی خریداری مشینری کی مرمت پیٹرول اور ٹریننگ کے اخراجات ہی پورے ہو جائیں تو بہت ہے جبکہ اک جنگی بحری بیڑا مع الات خریدیں تو سالانہ بجٹ بہت کم پڑ جاۓ تو یہ سارے باقی اخراجات کیا پورا سال روکے رکھے جاتے ہیں؟ ابدوزیں لیزر گنز حساس سینسرز کے لیس جوتے ہیلمٹ اور لباس کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں ہوتی ہے پھر یہ اخراجات کیسے پورے کیے جاتے ہیں ؟

تو چلیے دیکھتے ہیں کچھ ہوشربا انکشافات جن سے اندازہ ہو کہ سپر پاورز اپنے اخراجات کیسے پورے کرتیں ہیں۔ دنیا میں منشیات کی چالیس فیصد پیداوار برما یعنی میانمر میں ہوتی ہے یہیں تیار ہوتی یہیں سے سپلائی کی جاتی ہے۔دوسرا پیداواری مقام افغانستان ہے ۔ جہاں سے دو سال قبل بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروٸین کی کھیپ منگوائی اور مندرا پورٹ جو مودی کے دوست ایڈانی کی ملکیت ہے وہاں سے طالبان کی انٹرپول کو مخبری پر یہ ہیروئن بظاہر پکڑی گئی مگر پھر گم ہوگٸ۔ منشیات کا تیسرا بڑا مرکز میکسیکو اور پھر ٹیکساس۔ ان علاقوں میں کبھی امن نہیں ہوا عوام کی حالت خستہ ہے غربت اور خانہ جنگی نے عوام سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں چھین لی ہیں ۔

یہی حال پٹرولیم مصنوعات کے قدرتی وسائل رکھنے والے ممالک کا ہے۔ وہی شام عراق ہو یا تنزانیہ ان کے خزانے سے سپر پاورز خوشحال اور وہ خود تباہ حال ۔افریقی ممالک کا تو جرم بالکل ناقابل معافی ہے کیونکہ ان کی زمین سونا اور ہیرے اگلتی ہے لہذا خانہ جنگی اور بھوک افلاس ان کا مقدر ٹھہرا دٸیے گۓ۔ اب منشیات کی سمگلنگ ہو یا سونا ہیروں اور پیٹرول کی لوٹ مار ان سب کے پیچھے آپ کو سپر پاورز کی ایجنسیز کا ہاتھ ملے گا اور اس ملک کی عوام کے ہاتھوں میں انہی سپر پاورز کا بنایا اسلحہ نظر أۓ گا۔

کسی بھی ملک میں کوئی بھی قیمتی معدنیات ہوں یا اس کی جغرافیاٸ اہمیت ہووہاں جنگ یا بغاوت ضرور ہوگی اور اسلحہ سپر پاورز کا دکھتا ہے۔ یعنی اک پنتھ دو کاج۔ آپس میں لڑوا کر اسلحہ بیچ کر پیسے بناؤ اور ساتھ وہاں کے وساٸل بھی لوٹو۔ تو جناب یوں بناۓ جاتے ہیں بحری بیڑے جدید سیٹیلائٹ اور ابدوزوں کے ذخیرے۔

ایسے میں پاکستان جیسا ملک جسے اپنا وجود برقرار رکھنے کیلیے مضبوط دفاع کی ضرورت ہے اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک جس کا دفاعی بجٹ بھی سات گنا زیادہ ہے اس کےناپاک عزائم اور جارحیت سے بچنے کیلیے بھاری بجٹ درکار ہے جبکہ ملکی معیشت کا حجم بھی کم ہے۔ ملکی وسائل کم اور ضروریات زیادہ چنانچہ پاک فوج اپنا بجٹ دیگر ممالک کی طرح بڑھانے کی بجاۓ کم کرتی جارہی ہے۔ اس سال بھی دفاعی بجٹ میں مزید کمی کی گئی ہے۔ یہ بجٹ اتنا کم ہے کہ فوج کی تنخواہوں راشنز اسلحہ اور پنشنز وغیرہ کے اخراجات کیلیے بھی ناکافی ہے۔ جبکہ فوج دیگر کاروبار سے حاصل آمدن پر اسی بجٹ سے قدرے کم واپس خزانے میں بطور ٹیکس جمع کروا دیتی ہے۔ جبکہ ریسرچ سینٹرز , سیٹلاٸٹ سسٹم , ڈیفنس سسٹم ، بحری بیڑے اور آبدوزیں وغیرہ اس بجٹ میں خریدنا ناممکن ہے.

اب ایسے میں پاک ارمی حلال طریقے سے بیکریز سیمنٹ اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز بنا کر بجٹ کی کمی پورا کرنا چاہے تو اس کے خلاف پروپیگنڈا آسمان تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ اب سوال تو یہ ہے کہ بھارت’ امریکہ کی طرح پورے پورے ملک تباہی اور بربادی کی آگ میں جھونک کر انسانیت کے علمبردار بن جانا اور پھر سپر پاور کہلانا کیوں؟

Tags: اقتدار ٹیکنالوجی دفاعی بجٹ طاقت ففتھ جنریشن وار

Post navigation

Previous: حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال
Next: سینیٹ انتخابات: پاکستان پیپلز پارٹی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

یہ بھی پڑہیے

Boston Marathon 2026: Pakistani athletes' excellent performance, new history created-X
  • کھیل

بوسٹن میراتھون 2026: پاکستانی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی، نئی تاریخ رقم

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

PSL 11: Lahore Qalandars' Dasan Shanaka banned for one year-SLC
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کے داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Citizens worried about security lockdown-like situation in Rawalpindi, closed roads and transport suspension
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

راولپنڈی میں سیکیورٹی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال، بند سڑکیں اور ٹرانسپورٹ معطلی سے شہری پریشان

IMF's grip tightens further 11 new conditions, budget approval and mandatory increase in energy prices
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط، بجٹ منظوری اور توانائی نرخوں میں لازمی اضافہ

Second round of Israel-Lebanon talks in Washington, new hope for peace after ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن میں اسرائیل–لبنان مذاکرات کا دوسرا دور، جنگ بندی کے بعد امن کی نئی امید

Russia-Iran contact on Middle East tensions, agree to maintain ceasefire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر روس–ایران رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

Oil supply uninterrupted, shipping in Pakistan remains normal
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تیل کی سپلائی بلا تعطل، پاکستان میں شپنگ معمول پر برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.