Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsدنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔ انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

نیا عالمی ریکارڈ لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا۔

پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔

نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔

لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this