Friday, July 5, 2024
کھیلپاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی کیمپ دو مرحلوں میں منعقد...

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی کیمپ دو مرحلوں میں منعقد کرنے کا منصوبہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 15 اپریل کو بنڈا اسٹیڈیم میں ،بیک ٹو بیک انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے لیے قومی ہاکی کیمپ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ملائیشیا میں اذلان شاہ کپ سے ہوگا۔ پی ایچ ایف نے ہاکی کیمپ کو دو مراحل میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کو لکھے گئے خط میں، پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے دو انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے لیے کیمپ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن مدد مانگی ہے۔ کیمپ کا پہلا مرحلہ 15 اپریل سے ایپوہ میں شروع ہونے والے اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیم کی 4 مئی سے روانگی تک جاری رہے گا۔
جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 15 مئی سے پولینڈ میں 31 مئی سے شروع ہونے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا ۔

دیگر خبریں

Trending

Andy Murray's long farewell begins with emotional doubles defeat

اینڈی مرے کے الوداعی ومبلڈن کا آغاز اپنے...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اینڈی مرے کے لیے یہ ایک جذباتی...