Wednesday, November 27, 2024
Homeانوار الحق کاکڑپاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،نگران...

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،نگران وزیراعظم

Published on

spot_img

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،نگران وزیراعظم

تاشقند : (ویب ڈیسک) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ای سی او کی 16 ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہے، پاکستانی وفد کا والہانہ استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممبر ممالک معدنی وسائل سے مالا مال ہیں.
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، حکومتِ پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی کونسل قائم کر رکھی ہے کیوں کہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ریجن میں مزید سرحدی اور تجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this