Monday, October 7, 2024
Homeلبنانپاکستان کی اسرائیل پر تنقید: حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا...

پاکستان کی اسرائیل پر تنقید: حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا قتل،خطے میں کشیدگی کا باعث قرار

اسلام آباد: پاکستان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور عام شہریوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ پاکستان نے ان اقدامات کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا باعث قرار دے دیا ہے جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کی کارروائیاں، خاص طور پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا قتل، ایک خطرناک اقدام ہے جو پہلے سے غیر مستحکم خطے میں مزید مسائل پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان نے لبنان کے عوام اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments