
Pak shooters make poor start in Doha
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نشانے بازوں نے اتوار کو قطر کے شہر دوحہ میں آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک کوالیفکیشن چیمپئن شپ میں خراب آغاز کیا۔ ایونٹ کے پہلے کوالیفکیشن راؤنڈ میں فرخ ندیم نے 21 اور 24 پوائنٹس اسکور کرکے 92 ویں اور ظفر الحق نے 23 اور 20 پوائنٹس اسکور کرکے 128 ویں پوزیشن حاصل کی۔
احمد ولید شیرپاؤ نے 19 اور 22 پوائنٹس کے ساتھ 140 شوٹرز میں 135 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اب، وہ پیر کو فائنل کوالیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے چھ شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔