Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsشمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

Published on

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز جس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا وہ “ہائپر سونک” میزائل تھا۔ انتہائی تیز ترین ہتھیاروں کے اس نظام نے خطرات کی سطح کافی بڑھادی ہے کیونکہ اس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے آج تک کیے جانے والے ہائپر سونک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ تھا۔ اس سے قبل اس نے ستمبر میں ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اکتوبر کے بعد سے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔

اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے تعینات ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this