Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے لیے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، شعیب ملک

پاکستان کے لیے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، شعیب ملک

پاکستان کے لیے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، شعیب ملک

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

ملک، جو پہلے ہی دو فارمیٹس سے ریٹائر ہو چکے ہیں، نے کھیلوں کی ایک مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے دن ختم ہو چکے ہیں۔

ملک نے کہا کہ نہیں، میں اتنے سال کھیلنے کے بعد خوش اور مطمئن ہوں مجھے پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

میں پہلے ہی دو فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں میں لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوں، اور اپنےکھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں مجھے جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملتا ہے، میں اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

جب ان سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو سابق کپتان نے کہا کہ وہ تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہو جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن جیسا کہ میں نے اپنے پچھلے انٹرویوز میں کہا تھا کہ میں ہر قسم کی کرکٹ سے ایک بار اور ہمیشہ کے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب انہوں نے بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔

شعیب ملک نے 1999 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 11000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور مجموعی طور پر 218 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں، وہ 13360 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments