Monday, January 13, 2025
HomeTop Newsعافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم، وزارت خارجہ تعاون کرے:...

عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم، وزارت خارجہ تعاون کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے، وزیر اعظم شہباز شریف کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکا نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے ، وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ چین میں ہیں، اس لیے تفصیلات نہیں دے سکے، وقت دیا جائے۔

عدالت نے وزیرِ اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات دینے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔

درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا پہنچ گئی ہیں، ان کی تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

عدالت نے کہا کہ وزارتِ خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔

Latest articles

بوروسیا ڈورٹمنڈ، چیلسی کے ڈیفنڈر ریناٹو ویگا سے معاہدہ کرنے کا خواہاں

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جرمن فٹ بال کلب بوروسیا...

اسلام آباد، سری نگر ہائی وے پرانٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر...

ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے...

لاس اینجلس، انجلینا جولی نے آگ کے متاثرین کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس...

More like this