Friday, July 5, 2024
کھیلنیوزی لینڈ کی پاکستان کو مسلسل تیسری شکست

نیوزی لینڈ کی پاکستان کو مسلسل تیسری شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئینٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ،پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ، پاکستان ٹیم کو 225رنز کا بڑا ہدف دیا ، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر فن ایلن نے چھکوں کی بارش کردی انہوں نے 62 کیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 16 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، اس کے ساتھ ہی فن ایلن سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کیوی پلیئر بن گئے،اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے اینڈرسن کے پاس ایک اننگز میں سب سے زیادہ 10 چھکوں کا ریکارڈ تھا ،جبکہ فن ایلن نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئینٹی اسکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ،محمد نواز ،وسیم جونیئر اور زمان خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ حارث روؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

اردو انٹرنیشنل
پاکستان ٹیم 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی پاکستانی بیٹنگ لائن میں بابر اعظم 37 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 8چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔اس کے علاوہ صائم ایوب 10،محمد رضوان 24 ،محمد نواز28 ،فخر زمان 19 ،اعظم خان 10 جبکہ افتخار احمد 1 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،شاہین آفریدی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

اردو انٹرنیشنل
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری،لوکی فرگوسن،مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرکے سیزیز اپنے نام کر لی ہے ۔جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئینٹی میچ 19 جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:10 منٹ پر کھیلا جائے گا ۔

دیگر خبریں

Trending

Japanese climber dies while descending one of Pakistan's highest mountain peaks

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے...