شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے ایم کیو ایم میں شامل ہونے کی دعوت دے دی.دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات کراچی میں احتساب عدالت کے باہر ہوئی جس دوران رؤف صدیقی نے سابق وزیراعظم کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی۔اس موقع پر رؤف صدیقی نے کہا کہ لوئر مڈل کلاس ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے۔