
مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ ، اسناد تقسیم کرنے کی تقریب گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی
مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ ، اسناد تقسیم کرنے کی تقریب گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کے لیے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ ایونٹ ماؤنٹین واریر اور کینیڈین تنظیموں کے تعاون اور اسپانسرشپ سے ممکن ہوا، جو خواتین شرکاء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
یہ ایونٹ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا جس میں گوجال کی خواتین ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ گوجال کی خواتین شرکاء نے گولڈ، براؤن اور سلور میڈل جیتے ہیں۔
ایونٹ کی تیاری میں خواتین کی مدد کرنے پر کوچ دلدار علی گوجالی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ جنہوں نے ان کے لیے جدوجہد کی اور انہیں ایونٹ میں شرکت کے قابل بنایا، انہوں نے کہا امید ہے کہ مستقبل میں ہم اپنے مرد اور خواتین دونوں کے لیے مزید مواقع فراہم کریں گے۔