Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلمائیک ٹائسن میگا ملین جیک پال سے لڑنے سے پہلے کراس کنٹری...

مائیک ٹائسن میگا ملین جیک پال سے لڑنے سے پہلے کراس کنٹری فلائٹ پر طبی ایمرجنسی کا شکار

Published on

مائیک ٹائسن میگا ملین جیک پال سے لڑنے سے پہلے کراس کنٹری فلائٹ پر طبی ایمرجنسی کا شکار

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق مشہور باکسر مائیک ٹائسن کی طبیعت میامی سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کے دوران اچانک خراب ہوگئی۔ ان کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مائیک ٹائسن کے پیٹ میں موجود السر کی تکلیف بڑھ گئی تھی اوراس کےسبب انہیں متلی ہوئی اور چکر آنے لگے. خوش قسمتی سے جہاز پر موجود طبی عملے نے انہیں بروقت امداد پہنچائی اور اب وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں.

مائیک ٹائس جہاز میں درجہ اول میں سفر کررہے تھے ان کی اس بیماری کے سبب مسافروں کو جہاز سے اترنے میں چند منٹ کی تاخیر بھی پیش آئی. جب مائیک ٹائس کی طبیعت بگڑی تو جہاز کے عملے نے تمام مسافروں کو آرام سے بیٹھنے کو کہا تاکہ طبی عملہ مائیک ٹائسن کو طبی امداد مہیا کرسکے.اس دوران مسافروں نے مائیک ٹائسن کو پہچان لیا.

اپنی اس خراب صحت کے باوجود لیجنڈری باکسر بیس جولائی کو ڈیلاس میں جیک پال سے فائٹ کرنے والے ہیں. اٹھاون سالہ مایئک ٹائسن نے جون سال دوہزار پانچ کے بعد سے اب تک کوئی پروفیشنل مقابلہ نہیں کھیلا. اگرچہ نومبر دوہزار بیس میں انہوں نے رائے جونز جونیئر کے ساتھ ایک نمائشی میچ کھیلا تھا تاہم وہ ڈرا ہوگیا تھا.

مایئک ٹائسن پیٹ کے السر کی بیماری کےسبب پریشان ہیں لیکن اب ان کی طبیعت سنبھل رہی ہے اور وہ کئی سالوں سے پروفیشنل باکسنگ میچ نہ ہونے کے باوجود بھی رواں سال جولائی میں جیک پال سے ہونے والے مقابلے کی تیاری کررہے ہیں.

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this