Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلفٹ بالمائیکل اولیس 60 ملین پاؤنڈ کے معاہدے میں بائرن میونخ میں شامل...

مائیکل اولیس 60 ملین پاؤنڈ کے معاہدے میں بائرن میونخ میں شامل ہونے کے لئے تیار

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فٹ بال کلب بائرن میونخ ما ئیکل اولیس کو سائن کرنے والا ہے ، جو کرسٹل پیلس کے ونگر ہیں، اور انہوں نے جرمن کلب میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے، بائرن میونخ، چیلسی اور نیو کیسل نے بھی22 سالہ اولیس میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ انہیں سائن کرنا مشکل تھا کیونکہ ان کی ریلیز کلاز تقریباً 60 ملین پاؤنڈ ہے، اور ٹرانسفر کی رقم کرسٹل پیلس، اولیس اور ان کے پچھلے کلب ریڈنگ میں تقسیم ہوگی۔

چیلسی کو اس معاہدے کی زیادہ لاگت پر خدشات تھے۔ انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں تقریباً 35 ملین پاؤنڈ میں اولیس کو سائن کرنے کی کوشش کی تھی، یہ سوچ کر کہ انہوں نے ان کی ریلیز کلاز کو پورا کر دیا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے بعد، اولیس نے کرسٹل پیلس کے ساتھ 2027 تک نیا معاہدہ کیا۔

اولیس کو فرانس کی ٹیم میں پیرس اولمپکس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو جولائی میں شروع ہو رہے ہیں۔ پچھلے سیزن میں، انہوں نے کرسٹل پیلس کے لیے 19 میچوں میں 10 گول کیے تھے، لیکن کچھ میچ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ بھی پہلے اولیس میں دلچسپی رکھتا تھا، لیکن اب وہ دوسرے کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this