تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس

0
100

تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس

تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کا انعقاد ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی میں کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے کی۔ اجلاس میں ہیڈکوارٹر اے این ایف، وزارت انسدادِ منشیات کے اعلیٰ افسران کی شرکت۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن وزارت تعلیم اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ سطحی حکام بھی موجود تھے. اجلاس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے وائس چانسلر بھی شریک تھے۔

اجلاس کا مقصد تعلیم اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انتظامیہ کا اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ایجنڈے پر اے این ایف اور ایچ ای سی کی جانب سے شرکاء کو جامع بریفنگ فراہم کی گئی۔

قومی مسئلہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں اجتماعی مہم کی ضرورت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق۔ منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق منظور شدہ ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ بھی زیر غور لایا گیا۔

ڈی جی اے این ایف کی مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد اور معاونت کی یقین دہانی۔

سیکرٹری، وزارت انسدادِ منشیات کا اجتماعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔