Friday, July 5, 2024
Top Newsمیکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنی تمام برانچز بند کردیں

میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنی تمام برانچز بند کردیں

میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنی تمام برانچز بند کردیں

اردو انٹر نیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکی فاسٹ فوڈ چین ‘میکڈونلڈز’ نے سری لنکا میں اپنے تمام اسٹورز بند کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے میکڈونلڈ ز کے وکیل سنتھ وجے وردانے نے بتایا کہ لوکل پارٹنر “ابانز”سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں قائم اپنی تمام 12 برانچز بند کر دی ہیں۔ ابانز کی جانب سے میکڈونلڈز کے اس فیصلے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا.

میکڈونلڈ ز کے وکیل سنتھ وجے وردا نے نے کہا کہ پیرنٹ کمپنی نے معیاری مسائل کی وجہ سے فرنچائزی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد اب سری لنکا میں کمپنی کی کوئی بھی برانچ آپریشنل نہیں ہے.

وجے ورداکے مطابق میکڈونلڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں نئی فرنچائز کے ساتھ مارکیٹ میں دوبارہ آئے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں میکلڈونلڈ “ابانز” نامی شراکت دار کے ساتھ سنہ 1998 سے کام کر رہی تھی.

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...