مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
اردوانٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ (این اے 119) اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ (پی پی 159) کی دونوں سیٹیں جیتیں تھی اور ان کو ن لیگ کی جانب سے پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے، تاہم قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔
اس لیے انہوں نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے کر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 کی سیٹ کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔