Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانمردان : پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

مردان : پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

Published on

spot_img

مردان : پولیس وین کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو خیبرپختونخواہ (کے پی) کے مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب پولیس وین کے قریب دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 11 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے گزرتے ہی اڑ گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں تین جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this