
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلدر برونو فرنینڈس نے بینفیکا کے ایک باصلاحیت مڈفیلڈر جواؤ نیوس کو سائن کرنے کے خیال کی حمایت کر دی ہے ۔
نیویس، جن کی عمر صرف 19 سال ہے، جواؤ نیوس پرتگال کی ٹاپ لیگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اس کارکردگی کی بنا پر ، مانچسٹر یونائیٹڈ جیسے بڑے کلب کی توجہ نیوس جانب مبذول ہوئی ۔ اس نے اس سیزن میں 26 میچ کھیلے ہیں اور بینفیکا کے لیے خاص طور پر لیگ ٹائٹل کے حصول میں ایک اہم کھلاڑی رہا ہے۔ نیویس کا معاہدہ 2028 تک چلنا ہے، لیکن ایسی افواہیں ہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ، دیگر ٹاپ کلبوں کے علاوہ، آنے والی ٹرانسفر ونڈو میں تقریباً £100 ملین کے عوض اسے سائن کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔