Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی نے الکے گنڈوگن کی واپسی کی کوششیں تیز کردیں

مانچسٹر سٹی نے الکے گنڈوگن کی واپسی کی کوششیں تیز کردیں

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی الکے گنڈوگن کو کلب میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ مڈفیلڈر الکے گنڈوگن نے 2023 میں بارسلونا کے لیے کلب چھوڑ دیا تھا۔ گنڈوگن وہ کپتان تھے جنہوں نے گزشتہ سیزن میں سٹی کو تاریخی ٹریبل تک پہنچایا۔

Man City interested in Ilkay Gündogan reunion
Man City interested in Ilkay Gündogan reunion

فی الحال، مانچسٹر سٹی کو کچھ چیلنجز کا سامنا ہے جیسا کہ سٹی ارجنٹائن کے فارورڈ جولین الواریز کو اٹلیٹیکو میڈرڈ سے 81 ملین پاؤنڈ میں ہار چکا ہے ، اور ناروے کے ونگر آسکر بوب زخمی ہیں اور وہ چار ماہ کے لیے باہر ہو سکتے ہیں۔

سٹی سمجھتا ہے کہ گنڈوگن ان مسائل کا فوری حل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ ٹیم سے پہلے ہی واقف ہے اور اسے ایڈجسٹ کرنے کے لیے وقت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Manager Pep Guardiola did not want Gundogan to leave City last year
Manager Pep Guardiola did not want Gundogan to leave City last year

مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نہیں چاہتے تھے کہ الکے گنڈوگن گزشتہ سال ٹیم چھوڑ دیں۔ تاہم، کلب نے اسے وہ معاہدہ نہیں دیا جو وہ چاہتے تھے۔

یاد رہے مانچسٹر سٹی میں اپنے وقت کے دوران، گنڈوگن نے 304 گیمز کھیلے، 60 گول کیے، اور 14 ٹرافی جیتی، جن میں پانچ پریمیئر لیگ ٹائٹل اور ایک چیمپئنز لیگ ٹرافی شامل تھی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments