
آج کی افطاری میں بنائیں “ملائی کوفتے” اور سجائیں اپنا دسترخوان
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی بہترین افطاری کے لئے اگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو اردو انٹرنیشنل لایا ہے آپ کے لئے مختلف اور آسان ریسپیز جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔
رمضان کریم کے مبارک مہینے میں اپنے دسترخوان پر سجائیں لذیز اور ذائقہ دار کھانے جس سے بڑھے آپ کے دستر خوان کی شان.
آج کی ریسیپی “ ملائی کوفتے Malai Kofta Curry
ملائی کوفتے بنانے کے اجزاء:
کوفتے بنانے کے اجزاء:
چکن کا قیمہ بنانے کے لئے 800 گرام
پیاز (کٹی ہوئی اور نچوڑی ہوئی) 1 کپ
ہری مرچیں 2-3
لہسن کے جوئے4-5
ادرک 4-5
پسا ہوا زیرہ 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا 1چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کاچمچ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1/2 کپ
کھانے کاتیل (تنے کے لیے) حسب ضرورت
ملائی گریوی بنانے کے اجزاء:
کھانے کاتیل 1/4 کپ
پیاز کا پیسٹ 1/2 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا 1چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
نیسلے ملک پیک دہی 1 کپ
تلا ہوئے کوفتے
نیسلے ملک پیک ڈیری کریم
گرم پانی 1 کپ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) سجانے کے لیے
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) سجانے کے لیے
بنانے کی ترکیب :
1 . کوفتے بنانے کے لئے ایک چوپر میں چکن کا قیمہ، پیاز، ہری مرچ، لہسن کیجوئے، ادرک، پسا ہوا زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پسا ہوا، نمک اورہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں۔
2 . اب اس تیار آمیزے سے کوفتے تیار کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
3 . پھرایک پین میں کھانے کاتیل گرم کرکر کے اس میں تیارکوفتے ڈال کراسی فیصد پکنے تک انہیں اسی فیصد پکنے تک شیلو فرائی کریں.
4 . ملائی گریوی بنانے کے لئیایک برتن میں کھانے کاتیل گرم کرکر کے اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں پسا ہوا زیرہ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔
5 . اب اس میں نیسلے ملک پیک دہی ڈال کرکھانے کا تیل کے الگ ہونے تک پکائیں۔
6 . پھرتلے ہوئے کوفتے کوڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں اورگرم پانی ڈال کر ابلنے دیں۔
7 . اب اسے ڈھک کر دس سے پندرہمنٹ تک پکائیں پھر نیسلے ملک پیک ڈیری کریم ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں۔
8 . ملائی کوفتہ کری تیار ہے۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں سے گارنش کریں