Monday, January 13, 2025
HomeTop Newsلاس اینجلس: تیز ہواؤں میں بھڑکتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

لاس اینجلس: تیز ہواؤں میں بھڑکتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

امریکی حکام نے اس سے قبل 16 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ موسمیات نے بدھ تک تیز ہوائیں چلنے اور ان کے باعث آگ کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کی ہے۔

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ بدھ تک چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 113 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جبکہ منگل کا دن اس لحاظ اہم ہوسکتا ہے۔

جنوبی کیلیفورنیا میں 2 مقامات پر ہونے والی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کو ’سانتا اینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد مقامات بھی آتشزدگی کے زد میں ہیں۔ خشک سالی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے نہ صرف آگ پر قاپو پانا مشکل ہوگیا ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

ان دونوں آتشزدگیوں سے اب تک 37 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ 12 ہزار رہائشی مکانات، کاروباری اور دفتری عمارتیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

ماہرین اس آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے اسے جدید امریکی تاریخ کی سب سے تباہ کن آفت قرار دیا جارہا ہے۔

اس آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے 14 ہزار فائر فائٹرز کام کررہے ہیں جبکہ میکسیکو سے بھی امدادی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ آج لاہور میں ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ 2025 آج 13...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج پھر موخر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے...

آسٹریلیا کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان،کمنز اور ہیزل ووڈ شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پیر کو چیمپیئنز ٹرافی 2025...

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین...

More like this