ایڈیلیڈ یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر جوش کاوالونے پچ پر منگنی کر لی

0
116

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر جوش کاولو نے کوپرز اسٹیڈیم میں اپنے ساتھی کھلاڑی لیٹن موریل کو پروپوز کیا، اور یوں وہ دنیائے فٹبال کے پہلے ہم جنس پرست کھلاڑی کے طور پہ سامنے آئے۔ کاولو ہم جنس پرست ہیں اور 2021 میں وہ واحد آسٹریلیین ہم جنس پرست پیشہ ور فٹبالر کے طور پر سامنے آئے تھے۔

انہوں نے ایڈیلیڈ یونائیٹڈ کو اپنی حمایت اور فٹ بال میں ان کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 24 سالہ نوجوان کاولو نے ان خیالات کا اظہار لیٹن موریل سے منگنی کے بعد کیا۔ کاولو نے اس منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے کلب کی طرف سے اپنے اس اقدام کی حمایت پر بھی کلب کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس خاص لمحے کو اس پچ پر شیئر کرنا بہت خاص ہے کیونکہ یہی سے ان کا فٹ بال کا سفر شروع ہوا تھا۔

جوش کاوالو کی اعترافی ویڈیو
اکتوبر 2021 میں، جوش کاوالو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جہاں اس نے بہادری سے اعلان کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس ذاتی پہلو کے بارے میں بات کرنے کے لیے خود کو تیار محسوس کرتے ہیں۔ اس کے اعلان نے بلیک پول سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی جیک ڈینیئلز کو 2022 میں ہم جنس پرستوں کے طور پر سامنے آنے کی ترغیب دی تھی۔ ڈینیئلز برطانیہ میں واحد کھلے عام ہم جنس پرست فعال مرد پیشہ ور فٹبالر ہیں۔

بعد ازاں فروری 2023 میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر جیکب جانکٹو بھی ہم جنس پرستوں کے طور پر سامنے آئے۔ وہ اٹلی کے سیری اے کلب کیگلیاری کے لیے کھیلتے ہیں۔