عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے.
آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی ملاقات شروع ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگ زیب کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سے ابتدائی نوعیت کی ملاقات کے بعد باضابطہ بات چیت کا آغاز وزارت خزانہ کے کیو بلاک میں ہوا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری قسط کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےتحت مذاکرات سے قبل پاکستان نےآئی ایم ایف کےتمام اہداف پورےکرلیے ہیں۔ وزرات خزانہ کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکی کامیاب تکمیل پرپاکستان کو1.1ارب ڈالرملیں گے۔
Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل