الرئيسيةبین الاقوامیپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Published on

spot_img

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کاعالمی دن ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع ’موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کام کی جگہ کو محفوظ اور مزدوروں کی صحت کو یقینی بنانا‘ ہے۔

مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں نے محنت کشں طبقے کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کانفرنسز اور سیمینارز سمیت مارچ کے انعقاد کا اہتمام کیا ہے،دینا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھر میں عام تعطیل بھی ہے۔مگر بڑی تعداد میں مزدور یکم مئی کو بھی چھٹی منانے کے بجائےکام میں مصروف ہیں تاکہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کر سکیں۔

آج یکم مئی کا دن یوم مزدور کہلاتا ہے مگر آج کے دن بھی سورج طلوع ہوتے ہی مزدور اپنے بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے گھر سے نکل جاتا ہے، گرمی ہو یا کڑی دھوپ، موسم کی سختی کی پرواہ کیے بغیر محنت و مشقت سے کام کرتا ہے، اس امید کے ساتھ کہ غروب آفتاب پر ملنے والی دیہاڑی سے اس کے گھر کا چولہا جلے۔

سورج کی تپتی نظروں سے آنکھیں ملانے والا دیہاڑی دار مزدور اپنے حقوق اور کم اجرت ملنے پر حکومت کی عدم توجہی پر پریشان دکھائی دیتا ہے تاہم بھوک و افلاس، بے بسی کی زندگی کی گاڑی کو دھکیل رہا ہے تاکے مہنگائی کے طوفان اور پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے اپنا سفر طے کر سکے۔

مزدوروں کے مسائل سے باخبر حکومت مزدوروں کے حال و حالات کو بدلنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے حکومت کو چاہیے مزدوروں کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے.

یوم مئی کی جڑیں 19ویں صدی کے اواخر کی مزدور تحریک میں ہیں۔ امریکہ میں یوم مئی کی چھٹی پہلی بار 1886 ءمیںدی گئی۔

اسی سال یکم مئی کو ملک بھر میں لاکھوں مزدوروں نے کام کے بہتر حالات اور کم اوقات کار کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی۔

ہڑتال پہلے تو پرامن تھی، لیکن 4 مئی کو شکاگو میں مزدوروں کے مظاہرے میں ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس واقعہ نے مزدور تحریک کو تقویت بخشی اور یوم مئی مزدوروں کی یکجہتی اور احتجاج کے دن کے طور پر منانے کا باعث بنا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this