Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت بمقابلہ بنگلہ دیش: ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں 3000 رنز...

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش: ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

Published on

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش: ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی اسٹار ویرات کوہلی نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن کر تاریخ رقم کی۔

کوہلی نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں اپنی 37 رنز کی اننگز کے دوران انجام دیا انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر 8 میچ میں 28 گیندوں پر 37 رنز بنا کر اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ کیا کوہلی کی اننگز میں4 چوکے اور3 شاندار چھکے شامل تھے .

کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 32 میچوں میں 63.52 کی شاندار اوسط اور 129.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,207 رنز بنائے۔

کوہلی 50 اوور کے ورلڈ کپ فارمیٹ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر چکے ہیں وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پرہیں جنہوں نے 37 اننگز میں 59.83 کی اوسط اور 88.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,795 رنز بنائے ان کے ورلڈ کپ کیریئر میں 117 کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ 5سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ رنز
ویرات کوہلی.3002

روہت شرما.2637

ڈیوڈ وارن.ر2502

واضح رہے کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دی

Latest articles

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

پی ایس ایل 10 کیلئے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس...

جسپریت بمراہ نے بشن سنگھ بیدی کا 47 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے اسٹینڈ ان کپتان جسپریت بمراہ نے...

More like this