Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی برائٹن کو شکست دے کر لیگ اسٹینڈنگ میں...

پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی برائٹن کو شکست دے کر لیگ اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن مدِ مقابل تھے ۔ یہ مقابلہ مانچسٹر سٹی نے 4-0 سے جیتا جو ایک بڑی فتح ہے۔ اس میچ سے پہلے آرسنل اور لیور پول لیگ سٹینڈنگ میں مانچسٹر سٹی سے آگے تھے۔ لیکن مانچسٹر سٹی لیور پول کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لیگ اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پہ چلا گیا ۔

انہوں نے برائٹن کے خلاف اس میچ میں بہت اچھا کھیلا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں فل فوڈن نے دو اور کیون ڈی بروئن نے ایک گول کیا۔ یہ گول سٹی کی جیت کا محرک بنے ۔

Phil Foden became the 10th player to score 50 Premier League goals for Manchester City with his first strike at the Amex
Phil Foden became the 10th player to score 50 Premier League goals for Manchester City with his first strike at the Amex

کھیل کےآغاز میں برائٹن کی حکمت عملی کافی سخت اور خطرناک نظر آرہی تھی جس نے سٹی کو مشکل میں ڈال دیا ،تاہم کھیل کے 17 ویں منٹ میں ہی مانچسٹر سٹی برائٹن کے دفاع کو توڑ کر گول کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ لیکن مانچسٹر سٹی یہیں نہیں رکا ۔اس گول کے نو منٹ بعد ہی ، فل فوڈن کو برائٹن کے گول کے قریب فری کک کا موقع ملا۔ اس نے خود کک لینے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کا شاٹ غلطی سے برائٹن کے ایک کھلاڑی پاسکل گراس پر جا لگا، جس سے شاٹ کی سمت بدل گئی اور گول کیپر جیسن اسٹیل، کی غلطی کی وجہ سے گیند جال میں چلی گئی جس سے اسکور 2-0 ہوگیا ۔

یہاں تک کہ مانچسٹر سٹی کے شائقین کو بھی یہ امید نہ تھی کہ ان کی ٹیم برائٹن کےایمیکس اسٹیڈیم میں صرف 36 منٹ کے کھیل میں اسکور 3-0 کر جائے گی، لیکن مانچسٹر سٹی شاندار کارکردگی کی بنا پر اس برتری کا مستحق تھا ۔

ہاف ٹائم کے بعد، برائٹن کافی توانائی کے ساتھ اس امید میں میدان اترا کہ گول اسکور کر کے کھیل میں واپسی شروع کی جائے ۔ تاہم مانچسٹر سٹی نے برائٹن کے حملوں کے دباؤ کو سنبھالا اور خود گول کرنے کے مواقع پیدا کرنا شروع کر دیے۔

بلآخر مانچسٹر سٹی نے چوتھا اور آخری گول کھیل میں ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کیا ۔ مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن نے 60 گز کے فاصلے سے گیند کو میدان سے نیچے شاٹ مار کر اہم کردار ادا کیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی کائل واکر نے گیند کا پیچھا کیا اور گول کے قریب پہنچ گئے لیکن برائٹن کے گول کیپر سے ٹکرا گئے۔ تاہم، جولین الواریز صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تھے اور قریبی رینج سے ایک گول اسکور کرکے 10 گیمز میں اپنا پہلا گول کیا۔ اس گول نے مانچسٹر سٹی کی فتح پر مہر ثبت کردی۔

Manchester City thrash Brighton to go second in table
Manchester City thrash Brighton to go second in table

اب مانچسٹر سٹی ٹائٹل کی دوڑ میں آرسنل کے بہت قریب ہے۔ مانچسٹر سٹی کو لگاتار چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے لیگ میں مزید پانچ میچ جیتنا ہوں گے۔

مجموعی طور پر، یہ مانچسٹر سٹی کے لیے ایک شاندار فتح تھی، اور انھوں نے بغیر کوئی غلطی کیے پورے میچ میں غیر معمولی طور پر اچھا کھیلا۔ ان کی کارکردگی بے عیب تھی، یعنی انہوں نے کوئی اہم غلطی نہیں کی اور نہ ہی کسی بڑے چیلنج کا سامنا کیا۔ سٹی کا اگلا مقابلہ ناٹنگھم فاریسٹ سے ہوگا ۔

Premier League Standings
Premier League Standings

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this