Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اپنے پہلے دور میں بطور صدر پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا،صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےپہلا خطاب

Untitled design - 2024-04-18T184643.338

اپنے پہلے دور میں بطور صدر پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا،صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےپہلا خطاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہواجس سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا، اس دوران ہی اسپیکر نےصدر کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کےلیے مدعوکرلیا۔

آصف زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلیے نعرے لگائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اپنے پہلے دور میں بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، امید ہے اراکین پارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے، صدر کا کردار متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے، تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری اور عوامی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈٓائس کا گھیراؤ کرکے گو نواز گو اور گو زرداری گو کے نعرے لگاتے رہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، تفریق سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، اس ایوان کے ذریعے قوم کی پائیدار ترقی اور بلا تعطل ترقی کی بنیاد رکھی جانی چاہیے، قائداعظم، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر جمہوریت، وفاداری، رواداری اورسماجی انصاف کے علمبردار تھے۔

آصف زرداری نے کہا کہ قائدین کے وژن کو اپنا کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے، قائدین کے وژن کے مطابق باہمی احترام، سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی سال کے آغاز پر مستقبل کے وژن کو مختصراًبیان کروں گا، ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی، وزیراعظم، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کامیابی اور منصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتاہوں، دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کا تہ دل سے مشکور ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے، ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، تفریق سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، اس ایوان کے ذریعے قوم کی پائیدار ترقی اور بلا تعطل ترقی کی بنیاد رکھی جانی چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ قائدین کے وژن کو اپناکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے، قائدین کے وژن کے مطابق باہمی احترام،سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دیا جاسکتا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا ناممکن نہیں، عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے برآمدات بڑھانا ہوں گے، ملک میں ایس آئی ایف سی کا قیام خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوکریاں پیداکرنے، مہنگائی میں کمی، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے معاشی اصلاحات کرے گی، نتیجہ خیز پارلیمانی اتفاق رائے سے اصلاحات کرنا ہوں گی، سیاسی قیادت کو پسماندہ علاقوں کی ضروریات کو ترجیح دینا ہوگی، معیشت کی بحالی کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، عوامی فلاح کے لیے وفاقی نظام کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے راتوں کو بھی جاگنا ہوگا، آئینی فریم ورک کے تحت وفاق اور صوبوں میں تعاون اور مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے، غیرملکی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہیے، حکومت کاروباری ماحول سازگار بنانے کے لیے جامع اصلاحات کا عمل تیز کرے۔

صدر مملکت کے خطاب کے دوران مختلف ممالک کے سفرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے، خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا، آصف علی زرداری حکمران اتحاد کی جانب سے نامزد کیے جانے کے بعد گزشتہ ماہ دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان کے صدرِ بننے والے آصف علی زرداری پہلی مرتبہ 2008 میں 5 سال کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

Tags: پارلیمانی سال صدر مملکت مشترکہ اجلاس

Post navigation

Previous: پنجاب حکومت چینی انجینئرز اور اہلکاروں کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑی خریدے گی
Next: اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر مظاہرہ کرنے والے 28 ملازمین کو گوگل نے برطرف کر دیا

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Zero tolerance against terrorism Army Chief Asim Munir's decisive announcement
  • Top News
  • پاکستان

دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس: آرمی چیف عاصم منیر کا فیصلہ کن اعلان

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ:پی او آر اور اے سی سی کارڈ غیر مؤثر، افغان شہریوں کی واپسی کا حکم

یہ بھی پڑہیے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.