Tuesday, January 7, 2025
Homeالیکشن 2024عمران خانعمران خان کی بہن اور ذلفی بخاری آمنے سامنے، الزامات لگا دیے

عمران خان کی بہن اور ذلفی بخاری آمنے سامنے، الزامات لگا دیے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر الزامات عائد کردیے۔

روبینہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتے۔

انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا۔

روبینہ خان کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری کا خیال ہے آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو بلاوجہ اس میں پھنسا دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان کی تنقید کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

ذلفی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان کا میرے دل میں بہت احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آج تک جو کچھ کیا وہ بہتر جانتے ہیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this