Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے انڈر 19ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025...

آئی سی سی نے انڈر 19ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے انڈر 19ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو ملائیشیا میں 18 جنوری سے 2 فروری تک شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی گروپ اے میں بھارت کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ایک افریقی کوالیفائر، اور ساموا شامل ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ایک ایشیائی کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور 2008 میں انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ملائیشیا میں اس ظرح کا آئی سی سی ایونٹ لا رہے ہیں۔

یہ آئی سی سی کے لیے ایک خاص ایونٹ ہے اور خواتین کی کرکٹ کے پروفائل کو بڑھانے اور دنیا بھر میں کھیل کو مزید فروغ دینے کی ہماری عالمی ترقی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے یہ ہمارے وسیع عالمی سامعین کو کھیل کے مستقبل کے ستاروں سے متعارف کرانے کا بھی ایک منفرد موقع ہے۔

سیمی فائنل 31 جنوری کو ہونا ہے جبکہ فائنل 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید برآں، ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں 12 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ تین ٹیمیں گروپ 1 بنائیں گی اور گروپ بی اور سی کی ٹاپ تھری ٹیمیں گروپ 2 بنائیں گی۔

2023 میں جنوبی افریقہ میں کامیاب ڈیبیو کے بعد، جہاں ہندوستان نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔

یہ انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 شیڈول

جنوری18: آسٹریلیا بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری18: انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ، صبح 10:30 بجے، جے سی اے اوول، جوہر

جنوری18: ساموا بمقابلہ افریقہ کوالیفائر، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری18: بنگلہ دیش بمقابلہ ایشیا کوالیفائر، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری18: پاکستان بمقابلہ امریکہ، دوپہر 2:30 بجے، جے سی اے اوول

جنوری18: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوپہر 2:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری19: سری لنکا بمقابلہ ملائیشیا، صبح 10:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری 19: ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوپہر 2:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری20: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری20: آئرلینڈ بمقابلہ امریکہ، صبح 10:30 بجے، جے سی اے اوول

جنوری20: نیوزی لینڈ بمقابلہ افریقہ کوالیفائر، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری20: سکاٹ لینڈ بمقابلہ ایشیا کوالیفائر، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری20: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، دوپہر 2:30 بجے، جے سی اے اوول

جنوری20: جنوبی افریقہ بمقابلہ ساموا، دوپہر 2:30 بجے، ساراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری21: ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، صبح 10:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری21: ہندوستان بمقابلہ ملائیشیا، دوپہر 2:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری22: بنگلہ دیش بمقابلہ سکاٹ لینڈ، صبح 10:30 بجے اوول

جنوری22: انگلینڈ بمقابلہ امریکہ، صبح 10:30 بجے، جے سی اے اوول

جنوری22: نیوزی لینڈ بمقابلہ ساموا، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری22: آسٹریلیا بمقابلہ ایشیا کوالیفائر، دوپہر 2:30 بجے اوول

جنوری22: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، دوپہر 2:30 بجے، جے سی اے اوول، جوہر

جنوری22: جنوبی افریقہ بمقابلہ افریقہ کوالیفائر، دوپہر 2:30 بجے، ساراواک کرکٹ گراؤنڈ
جنوری23: ملائیشیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، صبح 10:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری23: ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، دوپہر 2:30 بجے، بائیوماس اوول

جنوری24: بی4 بمقابلہ سی4، صبح 10:30 بجے، جے سی اے اوول

جنوری24: اے4 بمقابلہ ڈی4، دوپہر 2:30 بجے، اوول، جوہر

جنوری25: سپر سکس – سی3 بمقابلہ بی2 ، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری25: سپر سکس – بی 1 بمقابلہ سی 2، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری25: سپر سکس – اے3 بمقابلہ ڈی1، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری25: سپر سکس – بی1 بمقابلہ سی 3، دوپہر 2:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری26: سپر سکس – ڈی3 بمقابلہ اے 2، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری26: سپر سکس – ڈی 2بمقابلہ اے1، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری27: سپر سکس – بی1 بمقابلہ سی3، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری28: سپر سکس – ڈی2 بمقابلہ اے 3، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری28: سپر سکس – سی1 بمقابلہ بی2، صبح 10:30 بجے، سراواک کرکٹ گراؤنڈ

جنوری28: سپر سکس – ڈی3بمقابلہ اے 1 ، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری29: سپر سکس – بی2 بمقابلہ سی3، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری29: سپر سکس – اے2 بمقابلہ ڈی1، دوپہر 2:30 بجے، اوول

جنوری31: سیمی فائنل 1، صبح 10:30 بجے، اوول

جنوری31: سیمی فائنل 2، دوپہر 2:30 بجے، اوول

فروری2: فائنل، دوپہر 2:30 بجے، بایوماس اوول

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments