Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی نے سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے سری لنکن کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر پراوین جے وکراما پر اپنے انسداد بدعنوانی کوڈ کے تحت کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید برآں، بین الاقوامی کرکٹنگ باڈی کے فیصلے کے مطابق پراوین کو6 ماہ کے لیے معطل بھی کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپنر پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔ آئی.سی.سی. کے مطابق 26 سالہ کھلاڑی کو بین الاقوامی میچز فکس کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا اور اس سے کہا گیا کہ وہ 2021 کے سیزن میں لنکا پریمیئر لیگ کے میچز فکس کرنے کے لیے ایک اور کھلاڑی سے رابطہ کرے۔ آئی سی سی نے کہا کہ جے وکرمہ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

اعتراف کے نتیجے میں، جے وکرمہ نے ایک سال کی نااہلی کی سزا قبول کی ہے، جس میں سے آخری چھ ماہ معطل کیے گئے ہیں، جے وکراما پر پابندی اس وقت لگائی گئی جب کھلاڑی نے آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.4.7 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا.

پراوین جے وکراما نے آخری بار 2022 میں لائنز کے لیے پانچ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلے تھے۔ اپنی ٹیم کے لیے کوششیں کرتے ہوئے، جے وکرمہ نے 15 بین الاقوامی میچوں میں 32 وکٹ حاصل کیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments