Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانجنرل فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا, مولانا...

جنرل فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا, مولانا فضل الرحمان

Published on

جنرل فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا, مولانا فضل الرحمان

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی چینل ’جی ٹی وی‘ کے پروگرام میں غریدہ فاروقی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عدمِ اعتماد تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا. اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ وہاں موجود نہیں تھے.

تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید (ر) کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں، لیکن اس معاملے پر بحث کرنے کے بجائے تاریخ کے حوالے کر دینا چاہیے ۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہر زمانے میں ہمارے ملک کی سیاست میں اسٹیبلیشمنٹ کا کردار رہا ہے اور ہم چاہتے کہ یہ یہ کردار نہ ہو.

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے سماہ نیوز چینل پر ندیم ملک کے پروگرام میں یہ الزام لگایا تھا کہ عمران خان کےحکومت کے خلاف عدمِ اعتماد تحریک جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کہنے پر لائی گئی تھی.

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this