Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsرمضان کے پہلے عشرے میں کتنی تعداد میں زائرین کی مسجد نبویؐ...

رمضان کے پہلے عشرے میں کتنی تعداد میں زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی !

Published on

رمضان کے پہلے عشرے میں کتنی تعداد میں زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی !

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً 10 ملین کے قریب زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی اور ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔

مسجد نبویؐ میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا استقبال اعلیٰ معیاری سہولیات کے ساتھ کیا گیا، اس دورا ن عبادت گزاروں کو متاثر کن تجربے کی فراہمی کیلئے مربوط و منظم نظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر سلام پیش کیا۔

عرب میڈیا پورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے 26 ہزار 910 بزرگ اورمعذور افراد خصوصی خدمات سے مستفید ہوئے جب کہ رہنمائی کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اس دوران زائرین میں آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530افطار پیکٹس روزداروں میں تقسیم کیے گئے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this