Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالیورپا لیگ ، کے میچز کی جھلکیاں

یورپا لیگ ، کے میچز کی جھلکیاں

Published on

یوروپا لیگ کے ایک میچ میں، اے سی میلان نے اپنے ناک آؤٹ کے پہلے مرحلے میں رینس کو شکست دی۔ میلان کے انگلش مڈفیلڈر روبن لوفٹس چیک نے دو گول کئے۔ اس نے پہلے الیسنڈرو فلورینزی کے کراس سے ہیڈر سے گول کیا، پھر ڈائیونگ ہیڈر سے ایک اور گول کیا۔ رافیل لیو نے میلان کی طرف سے تیسرا گول عمدہ فنشنگ کے ساتھ کیا۔ لوفٹس چیک جس نے چیلسی سے میلان ٹیم میں شامل ہونے کے بعد اپنے پہلے 21 میچز میں صرف دو بار اسکور کیا تھا ۔ تاہم اب وہ اچھی فارم میں ہے، اور پچھلے پانچ گیمز میں اس نے پانچ گول اسکور کیے ۔
یوروپا لیگ کے ایک اور میچ میں، آذربائیجان سے قراباغ نے حیرت انگیز طور پر پرتگال میں براگا کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی، فرانسیسی مڈفیلڈر عبد اللہ زوبیر نے قراباغ کے لیے دو گول کیے ۔
دوسری جانب بین فیکا، نے ٹولوز، کو 2-1 سے شکست دی، اینجل ڈی ماریا نے 98ویں منٹ میں دیر سے جیتنے والے گول سمیت دو پنالٹیز اسکور کیں۔ لینز اور فریبرگ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
اس سے پہلے دن میں، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو ،نے لیونارڈو اسپینازولا ،کے کراس پر ہیڈ کر کے روما کے لیے گول کیااور فیینورڈ کے خلاف کھیل 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہے ۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this