ہربھجن سنگھ رضوان اور دھونی کے موازنہ پر بھڑک اٹھے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک پاکستانی اسپورٹس کمنٹیٹر کو ہندوستان کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے محمد رضوان کا موازنہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں فرید خان نے اپنے پیروکاروں سے رضوان کا دھونی سے موازنہ کرنے کو کہا تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون بہتر ہے۔
انہوں نے لکھا، “ایم ایس دھونی یا محمد رضوان” کون بہتر ہے؟ ایمانداری سے بتاؤ۔”
تاہم، ہربھجن سنگھ جو دھونی کی کپتانی میں کھیل رہے تھے، اس پوسٹ سے ناراض ہوئے اور فرید خان کو دونوں کرکٹرز کا موازنہ کرنے کی کوشش پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
سنگھ نے ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ آج کل تم کیا سگریٹ پیتے ہو؟؟؟؟ کیا احمقانہ سوال پوچھا ہے بھائیو اسکو بتاو کہ دھونی رضوان سے بہت آگے ہیں یہاں تک کہ اگر آپ رضوان سے پوچھیں گے تو وہ آپ کو اس کا ایمانداری سے جواب دیں گے۔
جبکہ سابق بھارتی اسپن باولر نے محمد رضوان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وکٹ کیپنگ بلے باز ہمیشہ نیت سے کھیلتا ہے، سنگھ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان موازنہ کے خلاف تھے۔
دھونی آج بھی عالمی کرکٹ میں نمبر 1 ہیں ہربھجن سنگھ نے جواب میں لکھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دھونی نے جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں ہندوستان کو فتح دلائی تھی انہوں نے ہندوستان میں 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی بھی قیادت کی۔
پاکستان کے وکٹ کیپنگ بلے باز محمد رضوان نے بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جس کی اوسط تمام فارمیٹس میں 40 سے زیادہ ہے۔