Tuesday, January 7, 2025
Homeبین الاقوامیحماس کا بائیڈن سے جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد کا...

حماس کا بائیڈن سے جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد کا مطالبہ

Published on

حماس کا بائیڈن سے جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے اتوار کے روز غزہ کے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ مزید مذاکرات کرنے کے بجائے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد کریں۔

فلسطینی گروپ کی طرف سے یہ بیان 10 ماہ سے زائد جنگ کے دوران محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک کے بعد سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو طے شدہ مذاکرات کے دور کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی دعوت قبول کر لی ہے جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سیاسی فائدے کے لیے تنازع کو طول دینے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

حماس نے کہا کہ مزید مذاکرات یا نئی تجاویز کے بجائے 31 مئی کو جو بائیڈن کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر عمل درآمد چاہتی ہے، اس منصوبے کی بعد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی توثیق کی تھی۔

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتی ہے کہ ثالث ممالک بائیڈن کے وژن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی بنیاد پر اس منصوبے پر عمل درآمد کا خاکہ پیش کریں جو انہوں نے تحریک کو پیش کیا تھا اور قابض اسرائیل کو اس پر عمل کرنے پر مجبور کریں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this