Wednesday, January 8, 2025
Homeپاکستانحکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے...

حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان

Published on

حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کل فری لانسرزکی سہولت کے لیے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کرے گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، تمام سہولیات سے آراستہ ای روزگار مراکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز ہوں گے یعنی 10 لاکھ فری لانسرز اس سے مستفید ہوتے ہوئے سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت کے دور میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے یہ 4 ماہ کامیاب ترین رہے، ان سیکٹرز کے فروغ کے لیے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کی مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے ہی یہ اقدامات ممکن ہوسکے ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this