Friday, November 15, 2024
Homeتازہ ترینجرمنی نے سات گول کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دے...

جرمنی نے سات گول کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دے دی

Published on

spot_img

جرمنی نے سات گول کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب یہ دونوں ٹیمیں ویمبلے میں یویفا یورو 2022 کے فائنل کے مقام پر دوبارہ ملیں اور سات گولوں کا ایک شاندار مقابلہ پیش کیا۔

یہ شمالی لندن میں ایک افراتفری کی شام تھی جہاں انگلینڈ کھیل پر کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور آدھے گھنٹے میں ہی 3-0 پیچھے ہوگیا۔

میچ کے دوران جرمن کپتان جیولیا گوین نے دو بار گول کیا، جبکہ کلارا بُہل نے تیسرا گول کر کے انگلینڈ کو حیران کردیا۔

Germany beats England 4-3 in women’s friendly on road to Euro 2025

لیکن انگلینڈ کی ٹیم نے بھی بھرپور جواب دیا، جارجیا اسٹین وے نے دو تیز گول کرکے انگلینڈ کے اسکور میں کمی کی۔

انگلینڈ کی جانب سے مزید گول کرنے کے مواقع بھی پیدا ہوئے جب الیسیا رسو نے گول کرنے کی کوشش کی تاہم بال پوسٹ سے باہر چلا گیا۔

اس کے علاوہ، ایک اور موقع پر انہوں نے گول کیا، لیکن اسے آف سائیڈ قرار دے کر منسوخ کر دیا گیا ۔

جرمنی کی دفاع بھی کمزور رہی، مگر انگلینڈ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور دوسرے ہاف میں چوتھا گول کھا لیا، جب سارا ڈیبرٹز نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے جرمنی کیلئے چوتھا گول کیا۔

لیسی برونز نے بھی ایک فری کک کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر انگلینڈ کے لیے تیسرا گول کیا۔

تاہم،انگلینڈ ٹیم دو سال پہلے کے فائنل میں ڈرامائی 2-1 کی فتح کے باوجود، آخری لمحات میں اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی اور اس طرح ایک گول سے میچ ہار گئی۔

میچ کے دوران پوسٹ کو دو بار مارا گیا اور کل تین گول مسترد ہوئے جس میں دو انگلینڈ کے تھے جبکہ ایک جرمنی کا تھا۔

انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیموں نے اس سے پہلے بھی ویبملے اسٹیڈیم میں ایک اہم میچ کھیلا تھا، یہ میچ یویفا ویمنز یورو 2022 کا فائنل تھا، جو 31 جولائی 2022 کو ہوا تھا۔ اس مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this