اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جرمن کپ کے سیمی فائنل میں بائر لیور کوسن نے فورٹونا ڈسلڈورف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے چار گول کیے، جیرمی فریمپونگ اور امین عادل نے ابتدائی گول کیے، اس کے بعد فلورین ویرٹز نے دو گول کیے اس جیت کا مطلب ہے کہ فائنل میں لیور کوسن کا مقابلہ کیزرسلاؤٹرن سے ہوگا۔
لیورکوسن نے آخری بار جرمن کپ 1993 میں جیتا تھا ، اور وہ اس جیت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ وہ فی الحال بنڈس لیگا کی سہرِ فہرست ٹیم ہیں اور یوروپا لیگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ آخری بار 2020 میں جرمن کپ کے فائنل میں پہنچے تھے لیکن وہ بائرن میونخ سے ہار گئے تھے۔
فورٹونا ڈسلڈورف، جو دوسرے درجے میں ہیں، 1980 کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچنے کی امید کررہی تھی تھی ، لیکن ناکام ہوگئی ۔